
تنظیمِ ملت پاکستان
دستور
اساسیات
نام تنظیمِ ملت پاکستان صدر دفتر: لاہور دائرہ کار ملتِ پاکستان و ملتِ اسلام
نوعیت
یہ تنظیم خالصتاً ایک غیر سیاسی ، غیر مذہبی اور غیر طبقاتی فکر و نظر سے عبارت ہے، جس کی بنیادیں انصاف، دفاع اور تحقیق پر استوار ہیں ۔
نصب العین
ا۔ قرآن وسنت کی اتباع و اطاعت
۲۔ حقوق اللہ اور حقوق العباد کا اہتمام والتزام
۳۔ انسانیت کی فلاح و بہبود
اغراض و مقاصد
ا -تعمیر سیرت کا اہتمام اور اسلامی معاشرت کا احیا
۲۔ تحریک آزادی اور نظریہ پاکستان کی اشاعت و ترویج
۳ ۔ سائنسی علوم پر ارتکاز
طریق کار
ا - تنظیم کے نصب العین اور اغراض و مقاصد سے آگاہی
۲۔ دعوت شمولیت برائے متفق افراد
۳ ۔ عملی ایثار اور خلوص نیت
شرائط رکنیت
ا - تنظیم کے اغراض و مقاصد سے اتفاق
۲۔ تنظیم کے دستور کی پلینڈ کی
۳ ۔ اندراج کوائف
۴۔ حلف رکنیت
میمی ڈھانچہ
ا۔ مرکز (پاکستان)
۲- صوبہ
۳ ۔ متقلع
۴۔ تحصیل
۵- یونین کونسل
شعبہ خواتین
یہ شعبه دستوری خطوط پر کار بند ہوگا۔ پردے کی پابندی کا التزام کیا جائے گا۔ ہر سطح پر مرد صدور ہم منصب خواتین صدور سے تعاون کریں گے۔
ذمہ داریاں
ا۔ صدر
۴- جوائنٹ سیکرٹری
۲۔ نائب صدر
۵- سیکرٹری مالیات
۳۔ جنرل سیکرٹری
٦ ۔ سیکرٹری اطلاعات
صدر
صدر اجلاس کی صدارت کرے گا۔ رکنیت کی منظوری دے گا۔ مساوی آرا کی صورت میں صدر کی رائے حتمی ہوگی ۔ غیر ارکان کو اجلاس میں شرکت کی اجازت دینے کا مجاز ہو گا لیکن غیر ارکان کو فیصلوں میں رائے کا حق حاصل نہ ہوگا۔
نائب صدر
صدر کی معاونت کرے گا اور اس کی عدم مسیر ی میں اس کے تمام فرائض انجام دے گا۔
جنرل سیکرٹری
صدر کی ہدایت پر اجلاس طلب کرے گا۔ اجلاس سے قبل ممکنہ زیر بحث اہم نکات مرتب کرے گا اور شرکائے اجلا اس کو بروقت اطلاع دے گا۔ آئندہ اجلاس میں سابقہ اجلاس کی کاروائی پڑھ کر حاضرین سے توثیق کرائے گا اور کسی غلطی کی صورت میں موقع پر ہی فوری درستی کرے گا۔ تمام فیصلوں پر عمل درآمد کرائے گا، اپنے نظم کی نگرانی کرے گا اور صدر کوتنظیم کے جملہ امور سے بخوبی آگاہ رکھے گا۔
جوائنٹ سیکرٹری
جنرل سیکرٹری کی معاونت کرے گا اور اس کی عدم موجودگی میں اس کے تمام فرائض انجام دے گا۔
سیکرٹری مالیات
حسابات و مالیات کے جملہ امور کی نگہداشت کا ذمہ دار ہوگا اور سالانہ میزانیہ (Budget) تیار کرے گا۔
سیکرٹری اطلاعات
اطلاعات ونشریات کے جملہ امور کی نگہ اشت کا ذمہ دار ہوگا اور تمام نظم کو بخوبی آگاہ رکھے گا۔
مجلس عاملہ
ہر سطح پرمجلس عاملہ مندرجہ بالا چھے زمہ داران پر مشتمل ہوگی۔ ہر ذمہ دار جس انتظامیہ کو جواب دہ ہوگا اور تنظیم کی املاک کا ذمہ دار ہوگا۔
مجلس انتظام
مرکزی مجلس مشتمل ہوگی، مرکزی مجلس عاملہ اور مرکزی صدور شعبہ جات اور صوبائی صدور پر۔ صوبائی مجلس انتظامیہ مشتمل ہوگی، صوبائی مجلس عاملہ اور صوبائی صدور شعبہ جات اور مضلعی صدور پر۔ ضلعی مجلس انتظامیہ مشتمل ہوگی، ضلعی مجلس عاملہ اور ضلعی صدور شعبہ جات اور مضلعی صدور پر۔ تحصیلی مجلس انتظامیہ مشتمل ہوگی، تحصیلی مجلس عاملہ اور تصیلی صدور شعبہ جات اور یونین کونسلز کے صدور پر۔ یو نین کو نسل مجلس عاملہ اور یونین کونسل کے صدور شعبہ جات اور یونین کونسل کے تمام ارکان پر۔
انتخابات
ہر سطح پر انتخابات دسمبر میں ہوں گے۔ انتخابات کا دورانیہ ایک سال ہوگا۔ اجلاس کا نصاب (Quorum) کل ارکان کا ایک تہائی ہو گا۔ ہر سح پر انتخابات خفیہ رائے دہی کی بنیاد پر منعقد ہوں گے۔ بالائی نظم میں منتخب ہونے کی صورت میں اپنے زیریں نظم کی ذمہ داری سے بہر صورت دستکش ہونا پڑے گا۔ خالی نشست پر دوبارہ انتخاب ہوگا۔ نومنتخب ذمہ دار کے ایک ماہ تک حلف نہ اٹھانے کی صورت میں از سر نو انتخاب ہوگا۔ ترجیحا ایک میقات (Session) میں صرف ایک ہی ذمہ داری کا اطلاق ہوگا۔ معروضی حالات میں صرف شعبہ جات میں ایک زمہ داری مزید دی جاسکتی ہے۔ کسی بھی سطح پر کوئی تیسری ذمہ داری قطعا ممنوع ہوگی ۔ کسی بھی منصب کا خواہش مند رکن تنظیم انتخاب کے لیے نا اہل قرار پائے گا۔ نجویٰ یاذاتی تشہیر کی اجازت ہرگز نہ ہوگی ۔ سالانہ انتخابات میں بالائی نظم سے ایک ذمہ دار زیریں نظم میں بطور ناظم انتخاب فرائض انجام دیے گا۔ زیریں نظم میں بروقت انتخابات نہ ہونے کی صورت میں صدر بالائی نظم ذمہ دار قرار پائے گا۔ انتخاب کے موقع پر ہر ذمہ دار اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ ارکان سرائے دہندگان کو پڑھ کر سنائے گا اور سالانہ منصوبہ عمل کے طے شدہ مراحل پر روشنی ڈالے گا۔
مالیات
فارم پر کرتے وقت رجسٹریشن فیس ایک سورو پیا ادا کرنا ہوگی۔ ہر سطح کے ہر رکن کی ماہانہ اعانت تین صدور پہا جب کہ ہر سطح کے ہر ذمہ دار کی ایک ہزار روپیا ہوگی ۔ ہرادا ئیکی پر فی الفور رسید دی جائے گی ۔ مالی امور کی جانچ پڑتال کے لیے ہر سال ہر مسح پر ایک محاسب کا تقرر کیا جائے گا جو اخراجات کی بابت سند جواز جاری کرے گا۔ استطاعت رکھنے والے ارکان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ عائد کردہ اعانت پر اکتفا نہ کریں بلکہ دامے، درمے، قدمے سخنے ہر ممکن طریقے سے سبقت کا مظاہرہ کریں۔
جریده ملت
تنظیم کا ایک ماہانہ مجلہ عنوان بنائے ملت پروفیسر محمدرضوان الحق کی زیر ادارت جاری کیا جائے گا۔ موصوف ویب سائٹ کا مواد اور سالانہ منصوبہ عمل بھی تیار کریں گے۔
متفرقات
تنظیم کے مرکزی سہ ماہی اجلاس میں صوبائی صدور اور جنرل سیکر ٹری صاحبان کی بنفس نفیس شرکت لازمی ہوگی البتہ دیگر دو مانی جاست میں آن لائن بھی شرکت کی اجازت ہوگی۔ ہر رکن بطور رضا کار کام کرے گا اور اسے مستعفی ہونے کا حق حاصل ہوگا۔ نو جوانوں پر رشتہ پر مشتمل شعبه شباب ملت ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گا۔ چیئر مین ، وائس چیئر مین اور سیکرٹری جنرل باہمی مشاورت سے ہنگامی نوعیت کے فوری فیصلے کر سکیں گے۔ بانی تنظیم انجینئر حامد اقبال پراچہ تاحیات چیئر مین ہوں گے۔
مثتثنيات
صرف مرکز میں صدر اور نائب صدر کی بجائے چیئر مین اور وائس چیئر مین ہوں گے جب کہ جنرل سیکرٹری کی بجائے سیکرٹری جنرل کی ذمہ داری ہوگی۔